اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام اپنے پیغام میں عید سعید فطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے امت مسلمہ کی سربلندی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔
انہوں نے مسلمانوں اور اسی طرح ایرانی عوام کو عید فطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مسلمانوں میں ہمدلی اور یکجہتی امن اور اسلامی بھائی چارے کے فروغ پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، ہندوستان اور کئی ممالک میں عید فطر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲